پریانکا ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری وصول کرنے نہ پہنچ سکیں

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بریلی یونیورسٹی کی جانب دی جانے والی اعزازی ڈگری وصول کرنے نہ پہنچ سکیں۔پریانکا چوپڑا بالی وڈ میں کامیابیوں کے بعد ہالی وڈ میں بھی قدم جماچکی ہیں اور ایک ساتھ کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں جس میں ہالی وڈ فلمیں بھی شامل ہیں۔اداکارہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ان کی سماجی خدمات کے پیش نظر بریلی انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لیے خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔تاہم اداکارہ شدید دھند کے باعث تقریب میں نہ پہنچ سکیں۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کانووکیشن میں شرکت نہ کرنے پر معذرت کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں پریانکا نے کہا کہ ’’بڑے بوجھل دل کے ساتھ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آج بریلی یونیورسٹی کی جانب سے دی جانے والی اعزازی ڈگری کے کانووکیشن میں شریک نہیں ہوسکوں گی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ میں تقریب میں شرکت کے لیے صبح سے ایئرپورٹ پر موجود ہوں اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پرواز کے لیے گرین سگنل کی منتظر ہوں جب کہ میری ٹیم کی جانب سے متبادل طریقے آزمانے کی کوشش کی گئی لیکن شدید دھند کے سبب کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.