Daily Taqat

پاکستانی فلم انڈسٹری جمود سے نکل آئی ہے‘ شان

لاہور : فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری جمود سے نکل آئی ہے‘ نئی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے‘ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی میں پاکستانی عوام اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں شان نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے طویل المدت حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسڑی کو بحرا نوں سے نکالنا کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ اس سے وابستہ تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے جسکو ہمیں ہر صورت پورا کر نا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلم انڈسڑی کی کا میابی اور بحالی کےلئے جو کوشش کر رہے تھے وہ کا میاب ہو رہی ہے اور فلم انڈسڑی جمود سے نکل آئی ہے ۔ پچھلے دو تین سال سے ملکی فلموں کی کامیاب نمائش فلم انڈسٹری کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »