Daily Taqat

نیویارک میں دوسرا پاکستان فلم فیسٹیول کا میلہ 7 اور 8 جولائی کو سجے گا

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام دوسرا پاکستان فلم فیسٹیول 7 اور8 جولائی کو نیویارک میں سجے گا۔

فیسٹیول کا اہتمام اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے کیا ہےجس میں پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی ۔ ان میں میکال ذوالفقار اورعلی کاظمی کی فلم’’ نہ بینڈ نہ باراتی‘‘،گزشتہ برس ریلیز ہوئی ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی کامیاب ترین فلم’پنجاب نہیں جاؤں گی‘، صنم سعید، آمنہ شیخ اور عدنان ملک کی فلم ’کیک‘، ماہرہ خان کی فلمیں ’ورنہ‘اور’سات دن محبت ان‘، علی رحمٰن اورحریم فاروقی کی فلم’پرچی‘شامل ہیں۔

فیسٹیول میں آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے بھی شریک ہوں گی جبکہ پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان، اداکار میکال ذوالفقار، شہریار منور، آمنہ شیخ، حریم فاروقی، زیب بنگش اور مہوش حیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں 193 ممالک کے سفارتکار پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »