میرا کسی کے ساتھ مقابلہ نہیں, عائشہ عمر

اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اپنا کسی دوسرے سے موازانا نہیں کرتی اورنہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا۔ایک انٹرویو میں عائشہ عمر کا کہناتھا کہ100 فیصد رزلٹ دینے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتی، بس اپنی پرفارمنس کا فیصلہ دیکھنے والوں پرچھوڑ دیتی ہوں۔ فلم فاسٹ اور مقبول میڈیم ہے جس کے ذریعے ہم اپنے روایتی کلچر کے ساتھ پوری دنیا میں اپنا سوفٹ امیج پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلموں کا معیار بھی وقت کے ساتھ بہتر ہوتا جارہا ہے، خوشی کی بات یہ ہے کہ نوجوان فلم میکر ناراض فلم بینوں کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ انھیں اگر وسائل دے دیے جائیں تو بہترین فلم بنا سکتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.