ٹی وی اور فلم پر نئے انداز سے آ ؤں گی جو چاہنے والوں کے لئے سرپرائز ہوگا: عائشہ عمر
لاہور:اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں شعبوں پرکچھ نئے انداز سے آؤں گی جومیرے چاہنے والوں کیلئے سرپرائز ہوگا۔ ٹی وی سے بڑی سکرین تک جانے کاسفربہت اچھا رہا اوراب آنے والے دنوں میں دونوں شعبوں پرکچھ نئے انداز سے آ ؤں گی جومیرے چاہنے والوں کیلئے سرپرائز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے نامٹنے والے نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں فلم اورٹی وی کے علاوہ اب توبطورسنگرمیوزک پروگراموں میں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔