Daily Taqat

ہارر ڈرامہ فلم ہیلووین ‘کی نئی جھلکیاں جار ی کر دی گئیں

خوف ،دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم ہیلووین ‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں ہیں۔

ہدایتکارڈیوڈ گورڈن گرین کی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جیمی لِی ،جوڈی گیریئر،اینڈی میٹی چیک ،وِل پیٹن ،ورجینیا گارڈنراور نک کاسل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

اس ہارر ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسے پر اسرارشخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو چالیس سال بعد ہیلووین تہوار پر خون کی ہولی کھیلنے آتا ہے جس کے بعد ایسے ایسے غیر معمولی واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کہ لوگ دہشت زدہ رہ جاتے ہیں۔

کاریکٹر زنامی ناول سے ماخوذ اس فلم کو ملک اکاد،بِل بلاک اورجیسن بلم نے مشترکہ طور پروڈیوس کیا ہے ۔

فلم یونیورسل پکچرز کے تحت19اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »