Daily Taqat

اداکارہ ریما کاایک مرتبہ پھر پاکستان میں نئی فلم بنانے کا دعویٰ

لاہور:ماضی کی نامور اداکارہ ریما نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں نئی فلم بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ ریما خبروں میں ان رہنے کیلئے 2 برس سے نئی فلم بنانے کے اعلان کررہی ہیں مگر حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ان کا پرانا سیکرٹری دستگیر بھی فلم کے حوالے سے موثر جواب نہیں دیتا، اب پھر 2018 میں ریما نے ذاتی فلم بنانے اور اسے ڈائریکٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔دوسری جانب فلمی حلقوں کاکہنا ہے کہ ریما اب آؤٹ آف ڈیٹ اور عمررسیدہ ہورہی ہیں،لہٰذا وہ فلم بنا کر محض وقت اور سرمائے کا ضیاع کرینگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »