Daily Taqat

اداکارہ سری دیوی کو بعد از مرگ بھارت کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا

دو ماہ قبل انتقال کرنے والیی بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کو بعد از مرگ بھارت کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نواز دیاگیا ۔

یہ ایوارڈ انہیں 2017 میں بننے والی فلم ‘’مام‘ میں ان کےکردار پر دیا گیا۔

گزشتہ روز نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ان کے خاوند بونی کپور اوربیٹیوں جھانوی اور خوشی نے ان کی جگہ وصول کیا۔

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اس تقریب میں اپنی ماں کی ساڑھی پہن کر شرکت کی۔ڈیزائنر منیش ملہوترا نے کہا کہ ’ یہ بہت جذبات سے بھر پور مگر قیمتی لمحہ ہے۔‘

اس موقع پر بونی کپور کا کہنا تھا کہ اگر ‘آج سری دیوی ہوتیں تو بہت خوش ہوتیں،ہم انھیں یاد کر رہے ہیں اور یہ بہت لمحۂ فخریہ ہے۔

جھانوی نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ’ میں عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نےمیری والدہ کے کام کو سراہا۔‘

یاد رہے54 سالہ سری دیوی کی دبئی کے ایک ہوٹل میں اچانک موت نے دنیا بھر میں ان کےمداحوں کو غمزدہ کر دیا تھا۔

ابتدائی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تاہم بعد میں پولیس نے کہا کہ ‘وہ بےہوش ہو کر باتھ روم کے ٹب میں گریں اور حادثاتی طور پر ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔

فلم مام میں سری دیوی نے ایک ماں کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ ریپ کا انتقام لیتی ہے۔ سری دیوی کو اس کردار پر پہلے ہی چھ مختلف ایوارڈ مل چکے ہیں۔

سری دیوی نے اپنے کریئر میں تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا، اور انہیں اپنے دور کی چند گنی چنی سپر اسٹارز میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »