Daily Taqat

جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر میں میری دلچسپی رہی ہے:عالیہ بھٹ

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر میں میری دلچسپی رہی ہے۔ میری سکول کے نصاب میں کبھی دلچسپی نہیں رہی لیکن تاریخ کی کتاب میں بطور خاص میں اڈولف ہٹلر کے بارے میں پڑھتی تھی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہناتھا کہ میں نصف جرمن ہوں، میری نانی کے والد جرمن تھے جو ہٹلر کی مخالفت کرنے والے ایک خفیہ اخبار سے منسلک تھے۔ نازیوں کو یہ پسند نہیں تھا اس لیے انھیں کنسنٹریشن کیمپ میں رکھا گیا۔میں ہٹلرکو پسند تو نہیں کرتی تھیں لیکن نانی کے والد کی وجہ سے ان کے بارے میں پڑھتی تھیں۔عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ کشمیر کے متعلق غلط بیانی کی جاتی ہے، یہ بات لوگوں کے ذہن و دل میں بٹھا دی گئی ہے کہ کشمیر غیر محفوظ ہے لیکن سچ یہ ہے کہ کشمیر پوری طرح محفوظ ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »