Latest news

فلمی گیت جلد اپنا کھویا مقام حاصل کرلیں گے، گلوکارہ حمیرا ارشد

لاہور:  ملک کی نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ نئی فلموں کی آمد سے امید ہے فلمی گیت جلد اپنا کھویا مقام حاصل کرلیں گے۔

خصوصی گفتگو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ پچھلے چند سالوں سے ہماری میوزک انڈسٹری جمود کا شکار ہے اور بڑے بڑے گلوکار اپنا مکمل البم نکالنے میں ناکام رہے ہیں لیکن اب موجودہ ملکی حالات دیکھتے ہوئے پوری امید ہے کہ رواں سال میوزک انڈسٹری سے یہ جمود ختم ہوجائے گا اور پاکستانی میوزک انڈسٹری ایک بار پھر سے اپنے عروج پر پہنچے گی اور شائقین موسیقی کو اچھا میوزک سننے کو ملے گا۔

حمیرا چنا نے کہا کہ نئی پاکستانی فلموں میں بھی اچھی موسیقی اور گانے تخلیق کئے جارہے ہیں امید ہے فلمی دنیا کی گیت جلد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.