Daily Taqat

مہوش حیات کی فلم ’’ لوڈ ویڈنگ ‘‘کے کردارکی جھلک جاری کر دی گئی

کراچی: پاکستان کی معروف ٹی وی و فلم اداکارہ مہوش حیات کی نئی فلم ’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ کے کردار کی جھلک جاری کر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر فلم لوڈ ویڈنگ میں اپنے کردار کی جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جیسی لڑکی چاہیئے میں ویسی بلکل بھی نہیں ہوں۔ فلم میں مہوش حیات دلہن کے روپ میں نہیں دکھائی دیں گی جبکہ تصویر میں وہ لال رنگ کے لوہے کے دروازے کے سامنے کھڑی ہیں اور انہوں نے نیلے رنگ کا جمپ سوٹ اور گلاسز پہن رکھی ہیں، فلم میں ان کے ساتھ اداکار فہد مصطفی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ فضا علی، نبیل قریشی اوردیگر شامل ہیں۔مہوش حیات اس سے قبل فلم پنجاب نہیں جاؤں گی اور’’ ایکٹر ان لا ‘‘میں کام کرچکی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »