Latest news

موجودہ ڈراموں میں فلمی سٹائل ان کے معیار گرنے کی وجہ ہے، بشری انصاری

اسلام آباد: اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ ہمارے آج کل کے ڈراموں میں فلموں کا سٹائل ان کے معیار کی گرنے کی وجہ ہے کیونکہ ڈرامہ بذات خود ادب و فن کی بالکل ایک الگ صنف ہے۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈراموں کا معیار گرنے کی وجہ فلموں سے متاثر ہو کر بنایا جانے والا کمزور سکرپٹ ہے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ کلاسیکی موسیقی کا شوق انہیں والد کی طرف سے ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کھانے کی بہت شوقین ہیں اور بھنڈیاں بہت اچھی پکاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیسن کی روٹی ، سرسوں کا ساگ، کڑھی اور کانجی ان کے پسندیدہ کھانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.