Daily Taqat

میشاشفیع نےگورنرپنجاب رفیق رجوانہ کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور : گلوکارہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے معاملے پر گورنر پنجاب کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ نے درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے علی ظفر، گورنر پنجاب، صوبائی محتسب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے گلوکارہ میشا شفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا،صوبائی محتسب پنجاب نے علی ظفر کیخلاف درخواست خارج کی ،عدالت علی ظفر کیخلاف ہراساں کرنے پر کارروائی کرے ۔عدالت نے گلوکار علی ظفر، گورنرپنجاب اور صوبائی محتسب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ گلو کارہ میشا شفیع نے کچھ روز پہلے  گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو  درخواست دائر کی تھی ۔جس کو انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »