ماہرہ اور صبا بالی وڈ 2017 کی بہترین ٹاپ ڈیبیو اداکارائیں قرار

پاکستان کی دو بہترین اداکاراؤں ماہرہ خان اور صبا قمر کو رواں برس بالی وڈ کی بہترین ٹاپ ڈیبیو ادکارائیں قرار دیا گیا ہے۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کی 2017 بالی وڈ بہترین ڈیبیوٹنٹ اداکاراؤں کی فہرست میں ماہرہ خان نے پہلے نمبر پر جگہ بنائی جب کہ صبا قمر تیسرے نمبر پر رہیں۔ماہرہ خان رواں برس فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں تھیں جب کہ صبا قمر نے فلم ’ہندی میڈیم‘ میں عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔فلمی تجزیہ کار اینا ایم ایم ویٹیکیڈ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پاکستان سے وہ واحد اداکارہ ہیں جن کی بالی وڈ ڈیبیو فلم 100 کروڑ بزنس کلب میں شامل ہوئی۔دوسری جانب صبا قمر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہیں جس پر اینا ایم ایم ویٹیکیڈ کا کہنا ہے ’صبا قمر ایک بہترین اداکارہ ہیں، ان کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، ان کی جاندار اداکاری نے بھارت کے لوگوں کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے‘۔واضح رہے کہ صبا قمر اور ماہرہ خان پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.