Daily Taqat

ماہرہ خان آج کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گی

71 واں کانز فلم فیسٹیول فرانس میں اپنی پوری رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے، جہاں پاکستانی اسٹار ماہرہ خان آج ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیریں گی۔

فلم فیسٹیول کانز میں بین الاقوامی برانڈ لوریل پیرس کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پرپہلی بار پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔

ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز کے دوران لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی ماہرہ فلم فیسٹیول کے دوران دپیکا اورکنگنا سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

کانز فلم فیسٹیول کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جبکہ پاکستان سے کسی فنکار کو ریڈ کارپٹ کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی اور یہ اعزاز آیا ہے ماہرہ خان کے حصے میں، جو آج ریڈ کارپٹ ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ انہیں تھوڑی گھبراہٹ ہو رہی ہے لیکن خوشی بھی بہت ہے۔

ماہرہ خان کو گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان میں بین الاقوامی برانڈ لوریل پیرس کی سفیرمقرر کیاگیاتھا ۔

لہٰذا ماہرہ اسی برانڈ کی سفیر کی حیثیت سے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔

ماہرہ نے ریڈ کارپٹ ایونٹ سے قبل اپنی کچھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیں، جنہیں بہت سراہا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون بھی اسی ہی برانڈ کی جانب سے کانز میں جلوہ گر ہوئیں۔

نہ صرف پاکستانی و بھارتی بلکہ برطانوی، روسی و امریکی اداکاراؤں سمیت دیگر ممالک کی اداکارائیں بھی اسی میک اپ برانڈ کی جانب سے کانز میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

8 مئی کو شروع ہونے والا کانز فلم فیسٹیول 19 مئی تک جاری رہے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »