Latest news

مطمئن اور پرسکون زندگی گزاری ہے: بشریٰ انصاری

لاہور : سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مطمئن او رپر سکون زندگی گزار رہی ہوں اوردل میں اب کوئی خواہش باقی نہیں ،میں نے جو بھی کردار نبھایا اسے مقبولیت ملی اور یہ میرے رب کی خصوصی عنایت ہے ۔

ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جس قدر کام کیا اس کو بےحد سراہا گیا اور خاص طور پر مجھے طنزو مزاح ، مزاحیہ ڈراموں اورشوز میں لازمی جز تصور کیا جاتا تھا اور میں نے بھی اپنی بھرپور فنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جو عزت او رمقام ملا ہے اس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا اور اس پر اپنے رب کی بے حد شکر گزار ہوں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ اپنی زندگی سے مطمئن ہوں اور اب ایسی کوئی بھی خواہش نہیں جس کا کبھی دل میں خیال آتا ہو۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.