Latest news

فلم “لکا چھپی” کے بعد بالی ووڈ ادکار کارتک آریان کی شہرت میں اضافہ

بالی ووڈ کے پرکشش اداکار کارتک آریان پر فلم ’لکا چھپی‘ کےبعد سے رشتوں کی بارش ہونے لگ گئی ہے۔بھارتیذرائع  کے مطابق بالی ووڈ کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان آج کل نا صرف بالی ووڈ بلکہ بھارت بھر میں اپنی خوبصورت شکل و صورت اور بہترین اداکاری کے باعث کافی مقبول ہیں اور اسی لیے اُن کو ہر طرف سے رشتوں کی پیشکش بھی کی جارہی ہے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کارتک آریان نے بتایا کہ انہیں ہر طرف سے رشتوں کی درخواست موصول ہورہی ہے اور جب وہ اُن سے بات نہیں کرتے تو لوگ اُن کی والدہ کو فون کردیتے ہیں۔ انہوں نےمزید بتایا کہ ’ابھی کچھ دن پہلےممی کوکسی اجنبی لڑکے کا فون آیا جس نے اپنی بہن کے لئے رشتہ مانگا جب ممی نے انہیں بتایا کہ کارتیک ابھی شادی نہیں کرنا چاہتا ہے تو لڑکے نے کہا کہ چارسال بھی ہو تو چلے گا آپ ابھی سے بُکنگ کر لو۔‘کارتک آریان کے مداحوں کی طویل فہرست میں ایک نام بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ’سارہ علی خان‘ کا بھی شامل ہے۔ انہوں نےکرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ کارتک آریان کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر جانے کی خواہش مند ہیں۔سارہ علی خان کے اس انکشاف کے بعد سے دونوں اداکار ایک دوسرے کے کافی قریب ہوگئے ہیں اور اب تو نا صرف وہ ڈیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں بلکہ پچھلے دنوںدونوں کی ایک ’کینڈل لائٹ ڈنر‘ کی تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس سے صاف واضح ہورہا تھا کہ دونوں کی کافی گہری دوستی ہوگئی ہے۔ہدایت کار امتیاز علی نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے سارہ علی خان اور کارتک آریان کو کاسٹ کیا ہے جس کی شوٹنگ کے سلسلے میں دونوں ادکار آج کل مصروف ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل سارہ علی خان کو بیسٹ ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جس پر کارتیک آریان نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اب تو کافی سے کام نہیں چلے گا دہلی میں پارٹی کریں گے۔‘


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.