Daily Taqat

فرانسیسی سفارتخانے کا ماہرہ خان کو 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر نیک تمناؤں کااظہار

فرانس میں کانز کی رعنائیاں پوری آب و تاب سے جاری ہیں اور پاکستان کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار کانز پر پاکستان کی نمائندگی کرتی دکھائی دینگی۔اسی سلسلے میں فرانسیسی سفارتخانے نے ماہرہ خان کو 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔

پاکستان میں واقع فرانسیسی سفارتخانے نے بذریعہ ٹوئیٹر ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ماہرہ ہمیں یقین ہے کہ آپ ریڈکارپٹ پر نہیں لڑکھڑائیں گی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی‘۔

ان کا کہنا تھا، ‘ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ آپ اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے پرجوش ہوں گی جب کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کی کھلاڑی ہوں جو اکیلی ہوں‘۔

ماہرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک اس بات کا فیصلہ ہی نہیں کیا کہ وہ کون سالباس پہن کر کانز میں شرکت کریں گی اور اسی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اداکارائیں کنگنا رناوت، دپیکا پڈوکون، سونم کپور، ایشوریا رائے بچن بھی شرکت کررہی ہیں۔

ماہرہ خان 15 مئی کو ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیریں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »