Latest news

عروہ حسین اور ماورا حسین کا ”یو ایکس ایم“ کے نام سے کپڑوں کی برانڈ متعارف کرنے کا اعلان

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور ماورا حسین نے ”یو ایکس ایم“ کے نام سے کپڑوں کی برانڈ متعارف کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عروہ حسین اور ماورا حسین نے کپڑوں کی اپنی ذاتی برانڈ ”یو ایکس ایم“ یعنی ”عروہ ایکس ماورا“ جلد متعارف کرائیں گی جس کی ٹیگ لائن ”دی گرلز ہو کین“ رکھی گئی ہے۔

اس برانڈ میں لڑکیوں کے لئے مغربی ملبوسات شامل ہیں۔ دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی برانڈ متعارف کرانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہنیں جب سے اس دنیا میں آئی ہیں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ایک دوسرے سے بہت محبت کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کا سفر ایک دوسرے کے لئے بے حد متاثر کن ہے اور ہم نے اپنی برانڈ ”یو ایکس ایم “ کے زریعے اپنی محبت کو دنیا کے سامنے محسوس کرایا ہے جو جلد متعارف کرائی جائے گی جو ان تمام لڑکیوں کے لئے ہے جو اپنی مرضی سے آرام دہ ملبوسات میں زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.