Latest news

فلموں میں آئٹم سانگ فحاشی بڑھا رہے ہیں، پابندی لگائی جائے ،کنگنا رناوت

ممبئی:  ہندوستانی فلموں کی سپر سٹار اداکارہ کنگنا رناوت نے پہلی مرتبہ آئٹم سانگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئٹم سانگ فحاشی کو بڑھاوا دیتے ہیں ان پر پابندی لگنی چاہئے ،میں نے کبھی آئٹم سانگ نہیں کئے اس کی ایک بڑی وجہ فحاشی ہی ہے لیکن آئٹم سانگ نہ کرنے کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں کرنے کے لئے کچھ ہوتا ہی نہیں ہے،میں ایسی کسی چیز کا حصہ نہیں بن سکتی جو ہمارے لیے ہمارے سماج اور ہمارے بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ کل کو میری یا آپ کی بیٹی ہوگی تو کیا ہم چاہیں گے کہ اسے اس طرح سے ایک چیز بنایا جائے؟

میں ہمیشہ وہی کام کرتی ہوں جس سے مجھے خوشی ملتی ہے نہ کہ جس کے پیچھے پوری دنیا بھاگتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ فیئرنیس کیریم کا ایڈ نہیں کرتیں، بڑے ہیرو کی فلم نہیں کرتیں اور نہ ہی آئٹم نمبر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اپنی باکمال اداکارانہ صلاحیت سے بالی ووڈ میں اپنا منفرد مقام بنانے والی اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں منالی میں چھٹیاں گذارنے آئی ہوئی ہیں جہاں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گذار رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پیانو اور گٹار بجانا بھی سیکھ رہی ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.