Daily Taqat

جلال آل اورعمران عباس کی’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

استنبول: ترک اداکار جلال آل کی پاکستانی اداکار عمران عباس کے ہمراہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد دونوں ممالک کے فنکاروں میں قربت دیکھنے میں آئی ہے جہاں ڈرامے میں مختلف کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں نے پاکستان کا دورہ کیا وہیں پاکستان کے نامور فنکاروں نے بھی ترکی کا دورہ کیا۔

گزشتہ سال پاکستان کے کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم‘ ہو میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے پچھلے ماہ ترکی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اداکارہ ریما خان سمیت دیگر اداکار موجود تھے۔ اس موقع پر ریما نے ترک اداکار جلال آل کے ہمراہ پاکستانی گیت بھی گنگنایا۔

پاکستانی اداکار عمران عباس نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔ کیپشن میں اداکار نے لکھا ’’اللہ پاکستان اور ترکی کا بھائی چارہ اسی طرح قائم ودائم رکھے‘‘۔

ویڈیو میں عمران عباس اور ارطغرل غازی میں کمانڈرعبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل گاڑی میں ایک ساتھ سفر کررہے ہیں اس موقع پر دونوں نے ملکر ’دل دل پاکستان‘ گایا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »