Latest news

ماہرہ خان نے یوٹیوبر شہویر کے ساتھ وڈیو بنوا کے ان کی خواہش پوری کر دی

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے یوٹیوبر شہویر کے ساتھ وڈیو بنوا کے ان کی خواہش پوری کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یوٹیوبر شہویر نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ساتھ وڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جو ماہرہ نے پوری کر دی، وڈیو میں ماہرہ خان ”سویاں“ بناتے دکھائی دے رہی ہیں اور پھر شہویر اور ماہرہ اکٹھے سویاں کھاتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شہویر نے تین سال قبل ماہرہ خان کو سلیبریٹی کرش قرار دیا تھا۔ ماہرہ ان دنوں فلم ”سپر سٹار“ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جو عید الضحی پر ریلیز کی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.