Latest news

پرستاروں کی طرف سے ٹک ٹاک کوئین بنانے پر بہت خوش ہوں‘ڈولی

لاہور:معروف فیشن آئیکون وٹک ٹاک بلاگر ڈولی نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ اس وقت ٹک ٹاک پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں جو ان کی بننے والی ویڈیوز کو ملین لائکس دے رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈولی نے بتایاکہ وہ اپنے پرستاروں کی بیحد مشکور ہیں جنہوں نے اسے ٹک ٹاک کوئین بنا دیا ہے اور وہ اس وقت سب سے زیادہ پسند کی جارہی ہیں۔ڈولی نے کہاکہ اس وقت ڈیجیٹل کا دور ہے اور سوشل میڈیا آپ کو راتوں رات سٹار بنا دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت دنیا بھرکے سپر سٹارز بھی ٹک ٹاک ااپلیکیشن استعمال کررہے ہیں اوراپنی ویڈیوز باقاعدگی سے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کررہے ہیں۔ڈولی نے کہاکہ ٹک ٹاک پر سپرہٹ ہونے کے بعد وہ جہاں جاتی ہیں ان کے پرستار انہیں ٹک ٹاک کوئین کہ کر بلاتے ہیں شاپنگ مالز میںان کے لیئے شاپنگ کرنا مشکل ہوجاتا ہے ان کے سیلون پر آنیوالے کسٹمربھی ان کے ساتھ سیلفی اور ویڈیو بنانے میں فخرمحسوس کرتے ہیں۔ڈولی نے مذید کہاکہ سوشل میڈیا کو مثبت کاموں میں استعمال کیا جائے تو اس کے بہت سارے فوائد ہیں اگر منفی استعمال کریں تو نقصان ہی نقصان ہیں اس لیئے سوشل میڈیا کو ایک حد تک استعمال کرنا چاہیئے جس سے آپ کی سوشل لائف بھی ڈسٹرب نہ ہو اور لوگ بھی بور نہ ہوں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.