انڈسٹری کے بڑے فلمسازوں کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی ہے:رنویر سنگھ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ کیریئر کے اس دور میں چیلنجنگ فلموں اور انڈسٹری کے بڑے فلمسازوں کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی کا باعث ہے۔  اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ کیریئر کے اس دور میں چیلنجنگ فلموں اور انڈسٹری کے بڑے فلمسازوں سنجے لیلا بھنسالی ، زویا اختر ، روہت شیٹھی اور کبیر خان کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی کا باعث ہے جو میرے لئے بطور تخلیقی شخصیت بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نئی فلموں کے لئے بہت پرجوش ہیں، روہت شیٹھی فلم انڈسٹری میں مصالحہ فلموں کے بادشاہ ہیں اور ان کی نئی فلم مصالحہ فلموں میں ایک ہو گی جو انٹرٹینمنٹ سے بھر ہو گی۔ اداکار رنویر سنگھ فلم ’’گلی بوائے ‘‘ میں بھی دکھائی دیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.