برطانیہ کی سیاحوں کی خوصی سوسائٹی نے سیاحت کے حوالے سے پاکستان کو پہلا نمبر دیدیا

برطانیہ میں مہم جوئی پر مبنی سیاحت سے متعلق معروف ادارے بیک پیکر سوسائٹی نے ہزاروں افراد سے آن لائن رابطوں کے بعد پاکستان کو مہم جو سیاحت کیلئے پوری دنیا میں صف اول کے ممالک میں شامل قرار دیاہے۔
برطانیہ کی بیک پیکر سوسائٹی نے پاکستان کو مہم جو سیاحت کے صف اول میں شامل ہونے کااعلان پورے سال کے دوران سیاحوں کی جانب سے سنائے گئے دنیا کے 20صف اول کے ممالک کے اپنے سفر کے تجربات کی بنیاد پر کیاہے، برٹش بیک پیکر کے سیموئیل جوئنسن نے جو اپنے ساتھی ایڈم سلوپر کے ساتھ پاکستان کے دورے پر گئے تھے ،نے بتایا کہ ٹیم نے دنیا بھر کے 100ممالک کا سفر کیا اور پاکستان کو واضح الفاظ میں فاتح قرار دیا ۔برٹش بیک پیکرسوسائٹی نے پاکستان کو پہلا نمبر دیتے ہوئے اسے کرہ ارض پر سب سے زیادہ دوستانہ مزاج کاحامل ملک قراردیا اور کہا کہ اس کے پہاڑوں کے نظاروں کادنیا کے کسی بھی ملک میں تصور بھی نہیں کیاجاسکتا۔

سوسائٹی نے پاکستان آنے والے سیاحوںخاص طورپر شاہراہ قراقرم کاراستہ اختیار کرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سڑک سے اسلام آباد سے درہ خنجراب تک پاک چین سرحد پر سفر دنیا کا سب سے بہترین سڑک کے راستے کاسفر ہے۔26سالہ سیموئل جوئنسن اور 25ایڈم سلوپر نے 2016 میں موسم گرما کے دوران جنوبی انگلینڈ سے پاکستان کاسفر کیاتھا۔سیموئیل نے بتایا کہ پاکستان کا سفر ایک ایسا تجربہ ہے جس میں ہر وقت حیرانگی کاسامنا کرنا پڑتاہے،یہ ایک ایسا ملک ہے جس کے ہر گوشے میں ایک نئی دلچسپی پیداہوتی اور تجسس بڑھتاہے۔انھوں نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے عجائبات کے بارے میں پوری دنیا کے سیاحوں میں جو کہانیاں مشہور ہیں ان کے پیش نظر پاکستان بین الاقوامی سیاحت میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا اور لاہور اورہنزہ کی ہائیکنگ کی دکانوں پرمہم جو سیاحوں کی بھیڑ نظر آنے لگے گی۔بیک پیکر سوسائٹی نے سیاحت کیلئے جن20ممالک کو دنیا بھر میں صف اول میں شامل کیا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ روس، بھارت اورترکی شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.