Daily Taqat

مشہور پاکستانی گلوکار عطاء اللہ کے پتے کا آپریشن

معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اچانک بیمار  ہوگئے، انہیں پتے میں درد کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔عطاء اللہ خان عيسیٰ خيلوی کو پتےمیں درد کے باعث لاہور کے ایک نجی اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں داخل کر لیا۔قریبی ذرائع کےمطابق عطاء اللہ خان عيسیٰ خيلوی کے متعدد ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ان کا منگل 16 اکتوبر کو پتے کا آپریشن کر دیا جائے گا۔عطاء اللہ خان عيسیٰ خيلوی کا تعلق میانوالی سے ہے، انہوں نےاپنے کیریئر کاآغاز روایتی سرائیکی گانوں سے کیا، ان کے پنجابی اور اردو گانے بھی عوام میں بہت مقبول ہوئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »