Daily Taqat

سلمان خان نے سونم کپور کو شادی پر مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دیدی

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے سونم کپور کو شادی میں نہایت قیمتی کار ’اوڈی ‘تحفے میں دی ہے جس کی قیمت 96 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ دریا دلی کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں۔سلو میاں نے حال ہی میں فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہ رخ خان، انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ جم کر موج مستی کی۔دبنگ خان کی جانب سے قریبی دوست انیل کپور کی صاحبزادی کو دیا جانے والا تحفہ اب تک کا مہنگا ترین تحفہ تصور کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان سونم کپور کے والد انیل کپور کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ میں بھی ادکاری کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »