فلم پدماوت کو نمائش کی اجازت ملتے ہی بھارتی نوجوان پیٹرول کی بوتل لیے ٹاور پر چڑھ گیا

فلم پدماوت کو نمائش کی اجازت ملتے ہی بھارتی نوجوان پیٹرول کی بوتل لیے ٹاور پر چڑھ گیا۔نوجوان کا موقف تھا کہ وہ اسی صورت میں نیچے اترے گا، جب ملک بھر میں ‘پدماوت’ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔سال 2017 کی سب سے متنازع فلم ’پدماوت‘ رہی، جس نے بھارت بھر میں بھونچال کی کیفیت طاری کیے رکھی۔ فلم پر انتہا پسند جماعت ’شری راجپوت کرنی سینا‘ نے تاریخی حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کیا تو وہیں انتہا پسندوں نے فلم کی نمائش روکنے کے لیے پر تشدد مظاہرے کیے۔دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انتہا پسند رہنما نے فلم کی ہیروئن دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت بھی 10 کروڑ لگا ڈالی، جس کے بعد پروڈیوسرز نے انتہا پسندوں کے دباؤ میں آکر فلم کی یکم دسمبر کو ہونے والی ریلیز موخر کردی تھی۔آخر کار بھارتی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کے نام کی تبدیلی اور کچھ مناظر کٹ کیے جانے کی شرط کے ساتھ فلم کو نمائش کی اجازت دی گئی، جو 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون سمیت اداکار شاہد کپور اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.