Daily Taqat

دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے درمیان اختلافات,شادی میں کترینہ کو بلانے سے انکار

ممبئی:بالی ووڈ کی دو بڑی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے درمیان اختلافات سے پوری فلم انڈسٹری واقف ہے لیکن دپیکا کترینہ سے اس حد تک نفرت کرتی ہیں کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر انہیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دپیکا پڈوکون نے اپنی بہن انیشا کے ساتھ نہیا دھوپیا کے شو میں شرکت کی۔ انٹرویو کے دوران جب نیہا نے دپیکا کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھا تو دپیکا خاموش ہوگئیں لیکن انیشا نے اپنی بہن کی طر ف سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے شادی میں کترینہ کیف کو نہ بلایا جائے۔ دپیکا اور کترینہ کے درمیان اختلافات کی وجہ رنبیر کپور ہیں۔ ابتدا میں دپیکا اور رنبیر کپور ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے تھے لیکن دونوں کی محبت کے درمیان کترینہ کیف آگئیں اور رنبیر دپیکا کو چھوڑ کر کترینہ کے زلفوں کے اسیر ہوگئے اسی وقت سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان خاموش جنگ جاری ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ دونوں 2018 کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »