ایفل ٹاور کے قریب ہوٹل سے نایاب بوٹی ملنے پرماہرین حیران

فرانس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور کے قریب واقع ایک ہوٹل سے ماہرین’’ کمای ‘‘نامی ایک نایاب جنگلی بوٹی اْگی ہوئی ملنے پر ماہرین خوش گوار حیرت سے دوچار ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایفل ٹاور کے قریب واقع ایک ہوٹل کی چھت پر اگائی ہے، ہوٹل کی چھت سے ملنے والی اس جنگلی بوٹی کا وزن 25 گرام بتایا جاتا ہے۔یورپی ملکوں میں یہ انتہائی محدود مقدار میں اگائی جانے والی انتہائی بیش قیمت جڑی بوٹی سمجھی جاتی ہے۔ اس کی اہمیت کا انداز اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک کلو گرام ’ ’ کمای ‘‘ ہزاروں ڈالرمیں فروخت ہوتی ہے۔اسی سیاق میں فرانس کے قومی تاریخی میوزیم نے جمعہ کے روز اس انکشاف کی تصدیق اسے گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر ماحولیات باغیچوں کے فوائد کی خوبصورت مثال قرار دیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.