میری نئی فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی،احسن خان

نامور اداکار و ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ میری نئی فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔فلم کا موضوع ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ احسن خان کا ایک انٹرویو میں کہناتھاکہ آج کل زیادہ تر فلمیں کم اور ڈرامے ہی بن رہے ہیں، کسی ڈرامے کی ایک قست کو فلم کا نام دے دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ فلم جلد ہی سینما سے اتار لی جا تی ہے۔انہوں نے مزید بتایا اس فلم میں نیلم منیر سمیت تمام ٹیم نے بہت محنت کی ہے، اگر فلم کا موضوع اچھا اور جاندار ہو تو شائقین ضرور پسند کرتے ہیں۔پاکستانی فنکاروں بھارت جانے کی بجائے یہاں کام کرنے کو ترجیحی دینی چاہیے،بھارت سے زیادہ یہاں لوگ ہماری زیادہ عزت کرتے ہیں اور پیار دیتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.