Daily Taqat

دلیپ کمار سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل

ممبئی: لیجنڈری بھارتی اداکار دلیپ کمار کو سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر اتوار کی صبح ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کے مطابق سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں آکسیجن فراہم کی گئی تھی اور معمولی سی سرجری کے لیے چند ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

دلیپ کمار کی ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز نے پھیپھڑوں میں سے پانی نکالنے کے لیے بدھ کے روز سرجری کی جس کے بعد انہیں مزید ایک دن ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھنے کے بعد آج ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر فیصل فاروقی نے دلیپ کمار کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کی محبت اور دعاوؤں کے نتیجے میں دلیپ کمار کو گھر منتقل کیا جارہاہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »