نوجوان فلم میکرز کو فلم اور ڈرامہ میں فرق رکھنے کی ضرورت ہے,رابی پیرزادہ
گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ اس وقت نوجوان فلم میکرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں مگر انھیں فلم اور ڈرامہ کے فرق کو بھی سمجھنا ہوگا کیونکہ ابھی تک بننے والی فلمیں ڈرامہ مکسچر ہی ہیںانٹر ویومیں رابی پیرزادہ کا کہناتھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت اچھا ہے تاہم نوجوان فلم میکراس شعبے میں عمدہ کام کررہے ہیں اور اگر دوسرے ممالک کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ کوپروڈکشن شروع ہوجائے توترقی کی راہیں صاف دکھائی دینے لگیں گی۔ایک سوال کے جواب میں رابی نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے بحران کی اصل وجہ بھی یہی تھی کہ ہم نے مستقبل کے حوالے سے کوئی پلان تیار ہی نہیں کیا تھا ، اب جب حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں تو اس کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ابھی سے کام کرنا ہوگا۔