کرینہ کپورکےشاپ قطر فیسٹیول 2018 کےریمپ پرجلوے

کرینہ کپور خان بالی وڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں قطر کے فیشن فیسٹیول میں ریمپ پر واک کرنے کا موقع ملا۔شاپ قطر فیسٹیول 2018 میں کرینہ کپور بھارتی ڈیزائنر وکرم پھادنیس کی کلیکشن کی شو اسٹوپر بنیں اور انہوں نے بالی وڈ فیشن کی نمائندگی کی۔کرینہ کپور نے وکرم کا ڈیزائن کردہ جھل مل کرتا ہلکے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا جس کے ساتھ انہوں نے کندن، نگینوں اور موتیوں سے مزین چوکر بھی زیب تن کیا۔ہلکے گلابی رنگ کے لہنگے کے ساتھ کرینہ کپور نے آنکھوں پر  اسموکی میک اپ کر رکھا تھا جب کہ لپ اسٹک کے لیے ہلکے رنگ کا انتخاب کیا گیا۔شاپ قطر فیشن کے لیے ڈیزائنر وکرم نے کرینہ کپور کے لیے سرخ رنگ کے لہنگے کی پیشکش بھی کی تھی لیکن کرینہ نے نمائش کے لیے ہلکے گلابی رنگ کو پسند کیا۔واضح رہے کہ آج کل دلہنوں کے ملبوسات میں ہلکے گلابی رنگ کو ترجیح دی جارہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.