Daily Taqat

دپیکا پڈوکون نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی خبریں ابھی ختم نہیں ہوئیں کہ بالی ووڈاداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی کی خبر بھی آگئی اور وہ ممکنہ طورپر اپنی سالگرہ کے موقع پر سری لنکا میں جا کر منگنی کرنےجارہی ہیں ، یادرہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اٹلی میں شادی کی تھی ۔ بالی ووڈانڈسٹری سے اب ایک اور جوڑی نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ، دونوں کے درمیان اختلافات کی خبروں کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ دپیکا اور رنویر سنگھ نے منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا، دونوں اس وقت سری لنکا میں موجود ہیں اور افواہ ہے کہ جوڑا اب باضابطہ طورپر ایک دوسرے کیساتھ انگوٹھی کے تبادلے کا فیصلہ کرچکا ہے ، دونوں کا گزشتہ پانچ سال سے تعلق ہے اور دپیکا کی سالگرہ یعنی 5جنوری کو باقاعدہ منگنی کریں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »