فلم’پدماوت‘ راجپوتوں کی ثقافت اور روایات کا عزم ہے:میرا راجپوت

ممبئی:بالی وڈ متنازع فلم ’پدماوت‘ میں کام کرنے والے اداکار شاہد کپور کی اہلیہ جو کہ راجپوت قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں وہ بھی بول پڑیں۔
راجپوت کلچر پر بننے والی فلم پر شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ’پدماوت‘ راجپوتوں کی ثقافت اور روایات کا عزم ہے، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کے شوہر نے ایک راجپوت سردار کا کردار بخوبی نبھایا۔میرا راجپوت نے کہا کہ کسی تعصب کے بغیر وہ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ فلم بہت ہی شاندار تھی، انہیں سکرین پر اپنے شوہر کو راجپوت کے روپ میں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
دوسری جانب شاہد کپور نے بتایا کہ وہ ’پدماوت‘ میں راجپوت بننے پر پریشان تھے کیوں کہ وہ اس قبیلے میں شامل ہونے والے نئے رکن تھے ،تاہم ان کی راجپوت بیوی نے انہیں بہت ہمت دی۔ انہیں اپنی بیوی نے فلم میں راجہ راول رتن سنگھ کا کردار ادا کرنے پر حوصلہ دیا۔شاہد کپور نے تسلیم کیا کہ راجہ راول رتن سنگھ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک چیلنج تھا کیونکہ ان کا کردار قدرے کمزور بھی تھا۔ شاہد کپور نے راجپوت قبیلے سے تعلق رکھنے والی میرا سے 2015 میں سادگی سے شادی کی تھی ،جوڑے کے ہاں 2016 میں پہلی بچی مشا پیدا ہوئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.