Latest news

سجل علی اور احد رضا میر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی مبارکباد

راولپنڈی:   پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکاروں احد رضا اور سجل علی کو نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار و اداکار احد رضا نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باضابطہ سجل علی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے دعاوں کی درخواست بھی کی تھی۔

عید کے موقع پر منگنی کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی اور سب نے ہی نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اب پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بھی سجل اور احد رضا کو منگنی پر مبارک باد پیش کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.