Latest news

مودی کی زندگی پر کامیڈی فلم بننی چاہئے، ارمیلا ماٹونڈکر

نئی دہلی:  سیاسی میدان میں قدم رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی کی زندگی پر فلم نہیں بلکہ مزاحیہ فلم بننی چاہئے۔حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے مودی کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومتی سربراہ کی حیثیت سے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو مکمل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں لہٰذا وہ سوانح حیات کے مستحق نہیں تاہم ان پر کامیڈی فلم ضرور بنائی جاسکتی ہے۔

ارمیلا نے کہا مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ ایک مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں، مودی کی حکومت میں بھارت کو نقصان پہنچا ہے، مودی کی زندگی پر بننے والی فلم جمہوریت اور غربت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ بھارت میں الیکشن سے قبل نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی فلم میں نریندر مودی کا کردار اداکار ویوک اوبروئے نے نبھایا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.