Daily Taqat

تھرلر ڈرامہ فلم ‘ٹرمینل کاکیلیفورنیا میں رنگا رنگ پریمیئر

ایڈونچر سے بھرپور نئی ڈرامہ تھرلر فلم ‘ٹرمینل کا کیلفورنیا میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے ۔تقریب میں ستارے شرکت کے لئے پہنچے تو فوٹو گرافروں نے ان کا استقبال کیا اور خوب تصاویر لیں ۔

فلم کا فائنل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے جو کل سے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے ۔

ہدایتکاروون اسٹین کی سنسنی خیزفلم کی کہانی ایسے ماہر نشانے باز قاتلوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خطرناک مشن پر ایک پر اسرار ماسٹر مائیڈ کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔

تھرل سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کو ٹام ایکرے اور ڈیوڈ بیرن نے مشترکہ طور پرپروڈیوس کیا ہے جس کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار سائمن پیگ، مارگٹ روبی،ڈکسٹر فریچر، میکس آئرن اور مائیک میئرز شامل ہیں۔

جرائم پیشہ افراد کے خطرناک گروہ کے گِرد گھومتی اس فلم کوکل 11مئی کو نمائش کے لئے پیش کر دیا جائیگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »