Daily Taqat

میشاءشفیع نے کینیڈا منتقل ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا

گلوکارہ و اداکارہ میشاءشفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگائے تو پاکستان میں گرما گرم بحث کا آغاز ہو گیا۔

علی ظفر نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کر دیا جس کے بعد متعدد فنکار بھی میدان میں آئے جن میں سے کوئی میشاءشفیع کی حمایت کرتا نظر آیا تو کوئی علی ظفر کا دم بھرتا رہا۔گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی کہ میشاءشفیع نے اپنے شوہر اور دو بچوں کیساتھ مستقل طور پر کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ انہوں نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاﺅنٹ بھی بند کر دئیے ہیں۔

لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اگرچہ میشاء شفیع نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دئیے ہیں لیکن ان کے اپنے شوہر اور بچوں کیساتھ کینیڈا منتقل ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

”میشاءشفیع کے کینیڈا منتقل ہونے کی خبریں افواہیں جھوٹی ہیں۔ ہم نے ان کے قانونی نمائندے نگہت داد سے رابطہ کیا تو انہوں نے میشاءشفیع کے کینیڈا منتقل ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔“


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »