خاتون اینکر کے”بھائی“ کہنے پردبنگ خان برا مان گئے

سلمان خان کو فلم نگری میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے جن میں پریم ، دبنگ خان ، سلطان ، ٹائیگر اور بھائی جان شامل ہیں۔ سلو میاں بھی اپنے ان ناموں سے پکارے جانے پر خوش ہوتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں انہیں خاتون اینکر کا انٹرویو میں ”بھائی“ کہنا برا لگ گیا۔سلمان خان، کترینہ کیف کیساتھ انٹرویو دے رہے تھے کہ اس دوران خاتون اینکر نے انہیں ”بھائی“ کہہ کر مخاطب کیا جس پر سلمان غصہ ہوگئے۔سلمان خان نے غصہ چھپانے کیلئے فوراً کترینہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکے بھائی نہیں ہیں۔سلو میاں کے جواب کے بعد خاتون اینکر نے بھی کہا کہ وہ سب لوگوں کی طرح انہیں ”بھائی جان“ کہہ کر مخاطب کرنا چاہتی تھیں تاہم یہ معاملہ وہیں ختم ہوگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.