Daily Taqat

پاکستانی انجینئر نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کو روبوٹ بنا کے تحفے میں دے دیا

شادی کے موقع پر کوئی دولہا اپنی دلہن کو سونے کی بالیاں پہناتا ہے تو کوئی ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دیتا ہے، لیکن کراچی میں ایک دولہے نے انوکھا کام کر دیا، دلہن کو شادی کے تحفے کے طور پر روبوٹ دے دیاہے۔انجینئر دولہے نے اپنی دلہن کے لئے یہ روبوٹ خود تیار کیا ہے۔ روبوٹ شادی کی تقریب میں بھی موجود تھا اور آنے والے مہمانوں کا مسکرا مسکرا کے استقبال بھی کر رہا تھا۔این ای ڈی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ اس نے یہ روبوٹ اپنی دلہن کیلئے خاص طور پر بنایا ہے تاکہ یہ گھر کے کاموں میں اس کی مدد کر سکے۔ اس کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازماؤں سے خواتین کو اکثر شکایات رہتی ہیں اور عموماً ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ بتائے بغیر ہی کام چھوڑ کر چلے جاتی ہیں، ایسے میں روبوٹ بہترین معاون ثابت ہو گا کیونکہ وہ گھر چھوڑ کر جائے گا بھی نہیں اور ہمیشہ دیئے گئے حکم کے مطابق کام بھی کرے گا ۔
دلہن بھی یہ انوکھا تحفہ ملنے پر بہت خوش تھی ۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ روبوٹ سے گھر کی صفائی کروائے گی ، اسے سامان رکھنے اٹھانے اور بازار سے چیزیں لانے کے لئے بھی استعمال کرے گی ۔ شادی کے مہمان بھی اس روبوٹ کو دیکھ کر بڑے پر جوش نظر آئے۔ بچے بڑے سب ہی اس کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔ تقریب میں شامل ایک مہمان کا کہنا تھا کہ اسے تو دولہا دلہن سے زیادہ روبوٹ سے مل کر خوشی ہو رہی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »