Daily Taqat

بالی ووڈ کے دبنگ خان ڈیشا پٹانی کےساتھ “بھارت” میں نظر آئیں گے

عید کے موقع پر اپنے مداحوں کیلئے نئی فلموں کا تحفہ دینے والے سلمان خان ایک بار پھر نئی فلم کا تحفہ دیں گے۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی فلم ‘بھارت میں ایکشن میں نظر آئیں گے جو کہ 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

رپورٹس کے مطابق علی عباس ظفرکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘بھارت کی شوٹنگ جاری ہے جبکہ فلم میں نہ پریانکا چوپڑا ایک طویل عرصے کے بعد پھر سے سلمان خان کی ہیروئین بنیں گی بلکہ باغی ٹو کی اداکارہ ڈیشا پٹانی بھی سلمان خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی جسکا باقاعدہ اعلان علی عباس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا ہے ۔

علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھارت2014’میں بننے والی جنوبی کورین فلم ‘Ode To My Father’کی کاپی ہے جس میں سلمان خان اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »