Daily Taqat

بالی ووڈ کےاداکارسلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کا ایک ساتھ ریمپ پرواک

بولی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف دونوں  نےایک ساتھ ریمپ پرجلوے بکھیرے۔سلمان خان اور کترینہ کیف دونوں نے ایک ساتھ ہندوستان کے نامور ڈیزائنر منیش ملہوترا کی کلیکشن کے لیے ریمپ پر واک کی۔اس دوران سلمان خان سیاہ رنگ کی شیروانی میں اسٹائلش نظر آئے، تو اداکارہ کترینہ کیف بھی نہایت منفرد انداز کے لہنگے میں خوبصورت نظر آئیں۔حیران کن بات یہ تھی کہ ہمیشہ بہت مطمئن نظر آنے والے سلمان خان اس شو کے دوران خاصے پریشان دکھائی دیے، جس کی ایک وجہ گرمی تھی۔سلمان خان کو اپنے لباس میں اس حد تک گرمی لگی کہ وہ پورے شو کے دوران صرف اپنا پسینہ صاف کرتے رہے، اور آخر میں انہوں نے اپنی شیروانی ہی اتار دیخیال رہے کہ یہ ان دونوں کی ایک ساتھ ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے پہلی ریمپ واک ہے۔اس فیشن شو میں بھومی پڈنیکر، ڈیزی شاہ اور سنگیتا بجلانی نے بھی شرکت کی۔جبکہ ابھرتے ہوئے اسٹارز جھانوی کپور، سارہ علی خان اور ایشان بھی اس شو کا حصہ بنے۔یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف بہت جلد ایک ساتھ فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔یہ دونوں اس سے قبل بہت سی بلاک بسٹر ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں ’میں نے پیار کیوں کیا‘، ’پارٹنر‘، اور ’ٹائیگر زندہ ہے شامل ہیں۔ان کی فلم ’بھارت‘ اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »