بالی وڈ سپرسٹار سنجے دت کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کا پھیپھڑوں کا سرطان سٹیج تھری پر ہے جس کے بعد اب وہ فوری علاج کے لیے امریکہ جائیں گے۔ انہیں کچھ روز قبل طبیعت کی خرابی پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ ۔بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوستو میں علاج کے لیے کام سے دور ہورہا ہوں، علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے۔ سنجے دت نے کہا کہ گزارش ہے پریشان نہ ہوں، سب کی محبت اور دعا سے جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔ واضح رہے کہ سنجے دت کو چند روز قبل سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
یاد رہے سنجے دت کھل نائیک، سڑک، واستو، منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی بڑی فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ بہترین اداکاری پر دو فلمی ایوارڈ اور تین سکرین ایوارڈ سمیت دیگر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے ایک فلم پرستھانم بھی پروڈیوس کر رکھی ہے جس میں انہوں نے خود بھی اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.