Daily Taqat

سونم کپور کے سنگیت میں بالی ووڈ ستاروں کی دھمالیں

سونم کپور کی شادی کی تقریبات زوروشورسے جاری ہیں جب کہ ان کے سنگیت کے موقع پربالی ووڈ ستاروں نےخوب دھمال ڈالا، جس سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔گزشتہ رات سونم کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کئی بالی ووڈ فنکاروں نے شرکت کی۔

دلہا دلہن سمیت تمام مہمان سفید رنگ کے روایتی ملبوسات میں نظر آئے اور سب نے مل کر خوب ہلا گلا کیا۔

اس موقع پر سری دیوی کی بیٹیاں جھانوی کپور اور خوشی کپور بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔انیل کپور بھی اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر نہایت خوش نظر آئے۔

اپنی مہندی پر سونم کپور نے خود بھی ڈانس کیا۔ تقریب میں کئی بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی جن میں کرشمہ کپور، شلپا شیٹھی، رانی مکھرجی، ریکھا، کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈز، آنجہانی سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور سمیت فلمساز کرن جوہر، اداکار ورون دھون، ارجن کپور شامل ہیں۔سنگیت میں جیکولین فرنینڈز نے ورون دھون اور ارجن کپور کے ساتھ مزاحیہ پوز دیتے ہوئے سیلفیز اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

سونم کپورکے سنگیت کی تقریب کے موقع پرانیل کپور کے گھرکو اندر اور باہر سے انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔

شادی کی مرکزی تقریب کے بعد سونم کے خاندان کی جانب سے کی جانے والی دعوت میں سونم برطانوی فیشن ہاؤس ’رالف اینڈ روسو‘ کا لباس زیب تن کریں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »