Daily Taqat

بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ کی ریلیز میں صرف 1دن باقی رہ گیا

بالی ووڈکے نوجوان اداکار رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’سنجو‘ کا مداحوں سمیت فلمی ستاروں کو بھی بے صبری سے انتظار ہے۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو کی ریلیز میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جبکہ گذشتہ روفلم سنجو کی شاندار اسکریننگ ہوئی جس میں سجے دت، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ،ورون دھون،منیشا کوئرالا، راج کپور، نیتو کپور سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹار نے بھرپور شرکت کی ۔

رپورٹس کے مطابق یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ رنبیر کپور کی فلم سنجو سلمان خان کی ‘ریس تھری کے تمام ریکارڈ توڑدیگی ۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘سنجو میں میں رنبیر کپورمرکزی کردار یعنی سنجے دت کے روپ میں دکھائی دیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول سمیت اداکارہ سونم کپور، منیشا کورالا اور اداکار وکی کوشال شامل ہیں۔

واضح رہے فلم کل یعنی 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »