Daily Taqat

بالی وڈ اداکار الوک ناتھ بھی جنسی ہراسانی کے الزام کی زد میں آگئے

بالی وڈ انڈسٹری میں اداکاراؤں کی جانب سے ایک کے بعد ایک جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آرہے ہیں۔ بالی وڈ کے نامور اداکار نانا پاٹیکر اور ہدایت کار وکاس بہل کے بعد الوک ناتھ ہراسانی کے الزامات کی زد میں ہیں۔ ڈائریکٹر اور مصنف ونتا نندا نے بالی وڈ اداکار الوک ناتھ پر الزام لگایا ہے کہ 19 سال قبل اداکار نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی ہوس کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ ونتا نندا نے یہ الزام اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی پیغام میں لگایا اور واقعہ کی تفصیلات کا ذکر بھی کیا۔

دوسری جانب الوک ناتھ نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ ‘میں اس الزام کی نہ تصدیق کروں گا اور نہ ہی تردید، اس قسم کے الزامات پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ خاتون نے جو کہا اسی کو حقیقت سمجھ لیا جائے گا’۔ اداکار نے کہا کہ ہم صرف خواتین کا مؤقف سنتے ہیں کیوں کہ انہیں کمزور سمجھا جاتا ہے۔ اداکار الوک ناتھ نے ونتا نندا کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل ‘تارا’ میں دیپک سیٹھ کا کردار ادا کیا تھا اور یہ ڈرامہ 5 سال تک ‘زی ٹی وی’ پر نشر ہوا تھا۔

62 سالہ اداکار فلم تال، ہم آپ کے ہیں کون، میں نے پیار کیا، ویوک سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور چھوٹی اسکرین پر درجنوں ڈراموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »