بل گیٹس بالی وڈ فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ سے متاثر

بالی وڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا’ رواں برس کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے جس سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی متاثر نظر آئے۔فلم ‘ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا’ کی کہانی ایک نو بیاہتا جوڑے کے گرد گھومتی ہے جنہیں شادی کے بعد اپنے گاوں میں ٹوائلٹ کا مسئلہ پیش آتا ہے۔اس فلم کے ذریعے بھارت میں ٹوائلٹس اور حفظان صحت سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا گیا، جو وہاں کے اہم مسائل میں سے ایک ہے ۔فلم نے بھارت سمیت دنیا بھر میں بہترین بزنس کیا جب کہ اس کے مقابلے میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل ‘ اپنا جادو بکھیرنے میں ناکام رہی۔فلم ‘ٹوائلٹ ایک پریم کتھا’ کی تعریف مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی کیے بغیر نہ رہ سکے اور اپنی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے فلم کو سراہا۔بل گیٹس نے لکھا، ‘ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا’ بالی وڈ کے ایک نوبیاہتا جوڑے کی رومانوی کہانی ہے، جس نے ناظرین کو بھارت میں حفظان صحت سے متعلق چیلنج کے بارے میں آگاہی فراہم کی ہے۔واضح رہے کہ بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی  ‘بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن’ دنیا کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے حالات بہتر بنانے کے لیے فلاحی سرگرمیوں میں کوشاں ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.