سلمان خان نے بگ باس کے فائنل کی تاریخ کا اعلان کردیا

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے بھارتی متنازع شو ’بگ باس 11‘ کے فائنل کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا متنازع شو ’ بگ باس ‘ نہ صرف متنازع سکرپٹ کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ شو کے میزبان نامور اداکار سلمان خان کی وجہ سے بھی اپنی مثال آپ ہے اس کا سیزن الیون آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور سلو میاں نے شو ختم ہونے کے منتظر مداحوں کو ایک زبردست خبر بھی دے دی ہے۔بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے متنازع شو بگ باس سیزن 11 کے فائنل کا اعلان کردیا ہے جو 14 جنوری کو ہوگا اور اسی دن فیصلہ ہو جائے گا کہ اس سیزن کا کامیاب امیدوار کون ہے جب کہ شو کی ووٹنگ کا عمل بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بگ باس یکم اکتوبر کو 19 امیدواروں کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اب صرف 6 امیدوار باقی ہیں جب کہ 104 دن مکمل ہونے پر فاتح کا پتہ چلے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.